آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس جاری، ملکی سلامتی صورتحال پر غور

 

پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں جاری ہے ۔ کانفرنس میں فوج کے پیشہ وارانہ امور اور ملک کی مجموعی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ کانفرنس میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب اور آپریشن خیبر ون میں اب تک کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کور کمانڈرز کو دورہ برطانیہ اور چین سے متعلق اعتماد میں لیں گے۔ –

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.