ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے نبیل گبول سے استعفیٰ طلب کر لیا

 

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے سابق انچارج قمر منصور نے غیر تسلی بخش کارکردگی پر متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما نبیل گبول سے استعفیٰ طلب کیا تھا۔ ادھر ایم کیو ایم کے رہنما نبیل گبول نے کہا ہے رابطہ کمیٹی کو استعفیٰ جمع نہیں کرایا۔ ان کا کہنا ہے پارٹی سے کچھ اختلافات تھے جو دور کر دئیے گئے ہیں۔ پارٹی میں ہونے والے اختلافات کو پارٹی کے اندر ہی حل کر لیا جاتا ہے۔واضح رہے گزشتہ روز ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے قائم مقام انچارج پاکستان قمر منصور اور انچارج رابطہ کمیٹی لندن ارشد حسین کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا تھا۔ –

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.