غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حملے کا نشانہ بننے والے فرانسیسی فوجی ایک یہودی کمیونٹی سنٹر کے باہر سیکورٹی کیلئے موجود تھے کہ چاقو بردار شخص نے اچانک ان پر حملہ کر دیا۔ حملے میں دو فوجی زخمی ہو گئے جبکہ ایک محفوظ رہا۔ ایک فوجی کو چہرے دوسرے کو بازو پر زخم آئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کر لیا ہے تاہم اس کی شناخت کو ظاہر نہیں کیا گیا۔ –
Leave a Reply