چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا خان نے ملک بھر کے الیکشن ٹربیونلز کو خط لکھا ہے ، خط میں کہا گیا ہے کہ ٹربیونلز میں زیر التوا تمام کیسز جلد نمٹائے جائیں ۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ کیسز میں بلاوجہ تاخیر نہ کی جائے ، تاخیر کرنے والے جرم کے مرتکب ہوں گے ۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے گزشتہ روز چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی تھی اور الیکشن ٹربیونلز میں زیر التوا کیسز جلد نمٹانے کی درخواست کی تھی۔ –

Leave a Reply