آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے :چوہدری نثار

 

وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا ہے کہ شکار پور واقعہ صوبائی حکومت کے ماتحت آتا ہے ، سیکورٹی معاملات پر سیاست نہیں ہونی چاہیے ، شکار پور میں فرقہ واریت عروج پر ہے ، دہشتگرد خوف و ہراس پھیلانا چاہتے ہیں ، آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے ۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا صوبائی حکومتوں کےساتھ انٹیلی جنس شیئرنگ ہوتی ہے ، سیکورٹی معاملات پرسیاست کی نہ آئندہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر صوبے میں تعینات سیکورٹی فورسز ، رینجرز سمیت تمام انٹیلی جنس ایجنسیاں وزیر اعلیٰ کے ماتحت کام کرتی ہیں ۔ شکار پور واقعہ صوبائی حکومت کے ماتحت آتا ہے ۔ چودھری نثار نے کہا کہ شکار میں فرقہ واریت کا مسئلہ اپنے عروج پر ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ دہشتگرد قوم کو تقسیم کرنا اور خوف و ہراس پھیلانا چاہتے ہیں ۔ دہشتگردوں سے ڈر کر اپنی عبادت گاہیں اور سکول بند نہیں کریں گے ۔ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے ۔ چودھری نثار نے بتایا کہ شکار پور واقعے میں حملہ آور کی صرف انگلی ملی جو نادرا کے پاس ہے ۔ دہشتگرد کے کپڑے سینے والے درزی کو بھی گرفتار کرلیا ہے ، ایک ماہ کی انٹیلی جنس سے سیکڑوں دہشتگرد پکڑے ہیں ۔ –

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.