بے نظیر قتل کیس ، عدم حاضری پر پانچ گواہوں کے وارنٹ گرفتاری جاری

 

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے بینظیر بھٹو قتل کیس میں عدم حاضری پر استغاثہ کے پانچ گواہوں کے وارنٹ جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔ انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج پرویز اسماعیل جوئیہ نے سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو قتل کیس کی اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سماعت کی ۔ استغاثہ کے پانچ گواہ طلبی کے باوجود آج عدالت پیش نہ ہوئے ۔ فاضل جج پرویز اسماعیل جوئیہ نے گواہوں کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بار بار سمن کی تعمیل کے باوجود گواہ کیوں پیش نہیں ہوتے ۔ عدالت نے ایف آئی اے ڈپٹی ڈائریکٹر خالد جمیل ، انسپکٹر ایف آئی اے نثار جدون ، انسپکٹر ایف آئی اے عبدالرزاق میرانی ، ڈی پی او جعفر آباد اشفاق انور اور سابق ایس ایس پی جاوید خان کے وارنٹ جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔ کیس کی سماعت نو فروری تک ملتوی کر دی گئی ۔ –

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.