پاک فضائیہ کی استعداد کار بڑھانے کیلئے فنڈز فراہم کرتے رہیں گے :وزیر اعظم

 

وزیر اعظم نواز شریف سے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے ملاقات کی ہے ۔ پاک فضائیہ کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیر اعظم نے ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ سے ملاقات میں کہا حکومت پاک فضائیہ کی استعداد کار میں اضافے کیلئے فنڈز فراہم کرتی رہے گی ۔ وزیر اعظم نے آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں پاک فضائیہ کے کردار کو بھی سراہا ۔ اس موقع پر ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے کہا کہ پاک فضائیہ ہر چیلنج سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے ۔ –

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.