آپریشن ضرب عضب کا رد عمل بلوچستان میں بھی آسکتا ہے، سرفراز بگٹی

 

کوئٹہ : سرفراز بگٹی کہتے ہیں کہ بلوچستان حالت جنگ میں ہے، آپریشن ضرب عضب کا ردعمل ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی سامنے آسکتا ہے۔

کوئٹہ میں یوم کشمیر کے موقع پر ریلی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ نے بلوچستان میں امن و امان کے حوالے سے کہا کہ صوبے میں کافی حد تک امن قائم ہوچکا، گوادر میں بلدیاتی نمائندے اور کوئٹہ میں پولیو سینٹر کے باہر پولیس اہلکار کا قتل قابل مذمت ہے، جو تشدد کا پرچار کررہے ہیں وہ ناراض بلوچ نہیں بلکہ دہشتگرد ہیں۔

انہوں نے کہا وفاق نے بلوچستان کے ناراض لوگوں سے مذاکرات کا مینڈیٹ وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو دیا ہے اور وہ اس حوالے سے ہوم ورک کررہے ہیں، پاک فوج آپریشن ضرب عضب میں دہشتگردوں پر کاری ضرب لگائی، دہشتگردوں کا ردعمل پورے ملک کی طرح بلوچستان میں بھی سامنے آسکتا ہے، انٹیلی جنس ادارے پوری طرح فعال اور دہشتگردی کو کچلنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.