متحدہ کے وفد کی پرویز مشرف اور پیر پگارا سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

 

سینیٹ کے انتخابات قریب آتے ہیں سیاسی جماعتوں کے رابطوں میں بھی تیزی آ گئی ہے۔ کراچی میں ایم کیو ایم کے وفد نے سابق صدر پرویز مشرف سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ایم کیو ایم کے وفد میں ڈاکٹر فاروق، بابر غوری، بیرسٹر سیف ، خالد مقبول صدیقی، نصرت شوکت اور دیگر رہنما شامل تھے۔ ملاقات میں سینیٹ انتخابات اور ملک کی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ ایم کیو ایم کے وفد نے پیر پگارا سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا سندھ کی سیاست کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔ صوبے میں کرپشن کے خاتمے کیلئے اپوزیشن کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا سندھ میں اپوزیشن کے کردار کو مزید موثر بنانے کیلئے پیرپگار سے ملاقات کی۔ –

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.