کرکٹ ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب بارہ فروری کو ہوگی

 

کرکٹ ورلڈ کپ دو ہزار پندرہ کے آغاز میں صرف 9 دن رہ گئے ، بارہ فروری کو میگا ایونٹ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں آسٹریلوی فنکار جلوے بکھیریں گے ۔ کرکٹ کے عالمی میلے کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میلبورن کے سڈنی مئیر میوزک بائول میں سجائی جائیگی ۔ جس میں ورلڈ کپ پلئیرز اور لیجنڈز بھی شریک ہوں گے ۔ معروف آسٹریلوی گلوکارہ جیسیکا مائوبوئے اپنی آواز کا جادو جگانے کے لیے تیار ہیں تو ٹینا ایرینا بھی مداحوں کو اپنے سروں پر نچانے کے لیے بے تاب ہیں ۔ تقریب میں نیتھینئیل اور ڈیرل بریتھ ویٹ اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ۔ ایونٹ کا مشترکہ میزبان نیوزی لینڈ بھی بارہ فروری کی شب کرائسٹ چرچ میں افتتاحی تقریب منعقد کریگا ۔ کرکٹ لیجنڈ رچرڈ ہیڈلی اور سٹیفن فلیمنگ بھی خصوصی شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگائیں گے ۔ اس موقع پرآتشبازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا جائے گا ۔ –

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.