سینیٹ انتخابات : ایم کیو ایم کے وفد کی پرویز مشرف اور پیر پگارا سے ملاقاتیں

 

کراچی : ایم کیو ایم کے وفد نے آج پرویز مشرف اور پیرپگارا سے ملاقاتیں کی ہیں، ان ملاقاتوں میں سینیٹ الیکشن کی حکمت عملی اور حمایت حاصل کرنے پر بات کی گئی۔

سینیٹ اتنخابات قریب آتے ہی جوڑ توڑ کی سیاست عروج پر ہے، ایم کیو ایم کی اپوزیشن جماعتوں سے سيٹ ايڈجسٹمنٹ پر بات چيت کررہی ہے، اس سلسلے میں متحدہ کے وفد نے راجہ ہاؤس میں پیرپگارا سے کی ملاقات کی۔

ایم کیو ایم وفد میں بابر غوری، فاروق ستار، حیدر عباس رضوی، ڈاکٹر خالد مقبول، عارف ایڈووکیٹ اور دیگر شامل تھے۔

فنگشنل لیگ کے صدر الدین شاہ راشدی نے کہا کہ ایم کیو ایم سے سینیٹ الیکشن اور ملکی حالات پر بات ہوئی۔

ایم کیو ایم کے رہنماء خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی میں

متحدہ اپوزیشن کا کردار سب کے سامنے آرہا ہے۔

اس سے پہلے متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے سابق صدر پرویز مشرف سے بھی ملاقات کی، جس میں سندھ سمیت ملک کی موجودہ صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

ذرائع یہ بھی کہتے ہیں کہ پرویز مشرف سندھ میں پیپلزپارٹی مخالف جماعتوں کو اکٹھا کرنے کیلئے سرگرم ہیں اور اس سلسلے میں فنکشنل لیگ، ایم کیو ایم اور دیگر جماعتوں پر مشتمل الائنس بنانے کيلئے رابطے ہوئے ہيں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.