وزیراعظم کوسابق برطانوی وزیراعظم گورڈن براؤن کافون،تعلیمی شعبےپرگفتگو

 

اسلام آباد   :   وزیراعظم نواز شریف کو سابق برطانوی وزیراعظم گورڈن براؤن نے  ٹیلی فون پر پاکستان کے تعلیمی شعبے کی ترقی کیلئے 45 کروڑ ڈالر جمع کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے، جس میں سے15 کروڑ ڈالر اسکولوں کی سیکیورٹی بہتر بنانے پر خرچ کئے جایئں گے۔

سابق برطانوی وزیراعظم گورڈن براؤن نے جمعرات کے روز وزیراعظم نواز شریف کو ٹیلی فون کیا اورباہمی دلچسپی کے دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا، گورڈن براؤن نے پاکستان میں تعلیمی شعبے کی ترقی کے لیے 45 کروڑ ڈالر اکھٹے کرنے کے عزم کا ظاہر کیا، جس میں سے15 کروڑ ڈالر اسکولوں کی سیکیورٹی میں بہتری لانے اورسہولتوں پر خرچ کیے جائیں گے۔ وزیراعظم نے گورڈن براؤن کے پاکستان اور اس کی عوام کے لئے خیر سگالی کے جذبات کو سراہا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.