Breaking News

سانحہ پشاور،زخمی طالب علم احمد نواز کو برطانیہ کا ویزا مل گیا

 

پشاور   :   سانحہ آرمی پبلک اسکول کے زخمی طالب علم احمد نواز کو برطانیہ کا ویزہ مل گیا، وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک پاسپورٹ اور ویزا آج احمد نواز کے والد کے حوالے کریں گے۔

سولہ دسمبر کو سانحہ پشاور میں زخمی ہونے والے آرمی پبلک اسکول کے طالب علم احمد نواز کو بالا آخر علاج کیلئے برطانیہ کا ویزا مل گیا، ویزہ ملنے کے بعد زخمی احمد نواز کو علاج کے لئے کوئین الزبتھ اسپتال برطانیہ لے جایا جائے گا۔،

سانحہ پشاور کے زخمی طالب علم احمد نواز کے برطانیہ میں علاج کیلئے انتظامات مکمل ہوگئے، احمد نواز کے والد محمد نواز ویزے اور پاسپورٹ وصولی کے منتظر ہیں۔ محمد نواز نے بتایا ہے کہ برطانیہ میں علاج کے اخراجات وفاقی حکومت جبکہ دیگراخراجات صوبائی حکومت برداشت کرے گی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved