الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج، ن لیگ کی خاتون کارکن کے گو نواز گو کے نعرے

 

لاہور میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر مسلم لیگ ن کے کارکن بینڈ باجے لے کر پہنچ گئے ۔ مسلم لیگ ن کے کارکن ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے رہے ۔ الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر گلو بٹ کے ہمشکل نے بھی لوگوں کی خوب توجہ حاصل کی ۔ اس دوران ایک لیگی خاتون کی زبان پھسل گئی اور انہوں نے گو عمران گو کی بجائے گو نواز گو کا نعرہ لگا دیا ۔ جوشیلے کارکنوں نے بھی سوچے سمجھے بغیر ہی نعرے لگانے لگائے ۔ اچانک خاتون کو اپنی غلطی کا احساس ہوا اور انہوں نے پہلے میڈیا اور پھر منتظمین سے معذرت کی لیکن لگتا ہے منتظمین ان کی معذرت سے کچھ مطمئن نہیں ہوئے اور ان سے پلے کارڈ بھی واپس لے لیا جس پر خاتون نے اعتراف کیا کہ ان سے غلطی ہو گئی ہے تاہم منتظمین نے انہیں نعرے لگانے سے روکتے ہوئے پیچھے ہٹا دیا۔ –

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.