ایم کیوایم اور پیپلز پارٹی میں سیاسی معاملات پر گفتگو پھر سے شروع ہوگئی

 

کراچی: سابق صدر آصف زرداری اور ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے ایک بار پھر ساتھ چلنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ سینیٹ انتخابات اور دیگر دیگر قومی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

سیاست میں کچھ بھی حرف آخر نہیں ہوتا۔ ایم کیوایم اور پیپلز پارٹی میں پھر دوریاں کم ہونے لگی۔ برف پگھل گئی۔ آصف زرادری نے رات گئے الطاف حسین کو فون کھڑکا دیا۔

ایم کیوایم اعلامیے کے مطابق سابق صدر اور متحدہ قومی موومنٹ کے قائد کے درمیان سینیٹ انتخابات اور اور دیگر قومی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ ماضی کی تلخیوں، بدگمانیوں اور ناانصافیوں پر بھی بات چیت کی گئی۔

آصف زرداری بولے سندھ پر اردو بولنے والوں کا بھی سندھی بولنے والوں کے برابر کا حق ہے۔ صوبے کو مفاہمت کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔ ساتھ چلنے کا دوبارہ معاہدہ ہوا تو ساٹھ اور چالیس فیصد کے طے شدہ معاہدے پر عملدرآمد ہوگا۔

دونوں رہنماؤں نے سینیٹر رحمان ملک سمیت مفاہمت پر یقین رکھنے والے تمام افراد کے کردار کو سراہا۔

دونوں رہنماؤں کی علیک سلیک کے بعد گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے سینیٹر رحمان ملک نے ملاقات کی۔

اس موقع پر سینیٹ الیکنش اور سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ مفاہمت کے لیے ماحول سازگار بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.