سانحہ بلدیہ ٹاؤن میں ملوث رضوان قریشی کا متحدہ سے کوئی تعلق نہیں: رابطہ کمیٹی

 

اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے اس بات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ رضوان قریشی نامی فرد جس کے بارے میں میڈیا میں یہ اطلاع آ رہی ہے کہ مذکورہ فرد بلدیہ ٹاون کی فیکٹری میں آگ لگانے میں ملوث ہے جبکہ اس شخص سے ایم کیو ایم کا دور دور سے بھی کوئی تعلق نہیں ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنان کی تعداد لاکھوں میں ہے اس کی صفوں میں کوئی بھی داخل ہو کر اپنے آپ کو کارکن ظاہر کر سکتا ہے لیکن دوسری جانب ایم کیوایم میں دہشت گرد، بھتہ خور اور جرائم پیشہ عناصر کیلئے ”زیرو ٹولیرنس “ ہے۔ رابطہ کمیٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سانحہ بلدیہ ٹاون میں ملوث درندہ صفت ظالم شخص کو آئین اور قانون کے مطابق بلدیہ ٹاون کے چوک پر پھانسی دی جائے ۔ –

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.