سانحہ بلدیہ ٹاؤن کراچی، 127 متاثرین اب تک امداد سے محروم

 

ستمبر 2012 کو سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے متاثرین کو سندھ ہائیکورٹ کی ہدایت کے مطابق ناظر ہائیکورٹ کی سربراہی میں قائم کمیٹی واقعے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو 18 لاکھ روپے بطور امداد دے رہی ہے لیکن کچھ متاثرین ایسے ہیں جنہیں دو سال گذرنے کے باوجود امداد نہیں دی جا سکی۔6 فروری کو سندھ ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران ناظر ہائیکورٹ نے رپورٹ جمع کرائی جس کے مطابق 6 سو 22 متاثرین کو امدادی رقوم فراہم کر دی گئی ہے جبکہ ایک سو 28 باقی ہیں ۔ مقدمے کی سماعت کے بعد ایک متاثر کو امدادی چیک دے دیا جبکہ اب 127 متاثرین امداد سے محروم ہیں۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ امداد فراہم کرنے کا طریقہ کار بہت پیچیدہ ہے جس کے باعث انہیں بار بار چکر لگانے پڑتے ہیں۔ –

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.