شاہد آفریدی کریبیئن لیگ کیلئے سب سے مہنگے پاکستانی کھلاڑی –

 

لاہور: (ویب ڈیسک) کیریبین لیگ کرکٹ کے لئے کھلاڑیوں کی نیلامی ہوگئی۔ پاکستانی آل رائونڈر شاہد آفریدی، کرس گیل اور ڈیرن سیمی ڈیڑھ، ڈیڑھ لاکھ ڈالرز میں فروخت ہوئے۔ کیریبین لیگ 2015ء کے لئے ہونے والی کھلاڑیوں کی نیلامی میں شاہد آفریدی کو ٹاپ کیٹگری میں رکھا گیا۔ لیگ کی نئی فرنچائز نیوا سانڈ کیٹسڈ نے ایک لاکھ پچاس ہزار ڈالرز میں شاہد آفریدی کی خدمات حاصل کر لیں۔ سہیل تنویر بھی 80 ہزار ڈالرز میں اسی ٹیم کا حصہ بنے۔ ٹرینڈس بارباڈوس نے پاکستان کے سابق کپتان شعیب ملک کو ایک لاکھ ڈالرز کے عوض اپنی ٹیم میں شامل رکھا ہے۔ پاکستان کے ایک اور ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل بھی کیریبن لیگ میں ایکشن میں ہوں گے۔ سٹیلریڈ ٹوبیکو ٹرینڈڈ نے انہیں نے 30 ہزار ڈالرز میں حاصل کیا ہے۔ شاہد آفریدی کے علاوہ کرس گیل، ڈیرن سیمی، ڈیوائن براوو، کیرون پولارڈ اور سنیل نارائین بھی ایک لاکھ پچاس ہزار ڈالرز میں فروخت ہوئے ہیں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.