شرمیلا فاروقی پیا دیس سدھارنے کی تیاریوں میں مصروف

 

پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی شرمیلا فاروقی آج کل شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ شرمیلا فاروقی کی شادی کے کارڈز سندھ اسمبلی میں تقسیم کئے گئے۔ ایوان میں ون ڈش اور سادگی سے شادی کی تقریبات کے حوالے سے کی جانے والی بحث میں ہمیشہ شریک رہنے والی شرمیلا فاروقی اپنی ہی شادی میں اپنے اصولوں اور سوچ پر عمل درآمد کرانے سے قاصر رہیں۔ شرمیلا فاروقی کی شادی کی تقریبات 22 فروری سے 8 مارچ تک جاری رہیں گی۔ 22 فروری کو شرمیلا مایو بیٹھیں گی۔ 25 فروری کو محفل موسیقی رکھی گئی ہے۔ 28 فروری کو شرمیلا کا نکاح حشام ریاض شیخ سے پڑھایا جائے گا۔ تین مارچ کو مہندی کی رسم دھوم دھام سے کی جائے گی پھر جا کر 5 مارچ کو شرمیلا پیا گھر سدھاریں گی اور 8 مارچ کو لاہور میں شاندار ولیمہ کیا جائے گا۔ خواتین اراکین اسمبلی کا کہنا ہے کہ وہ دھوم دھام سے اپنی سہیلی کو رخصت کریں گی۔ شرمیلا فاروقی کی شادی کے قصے ابھی میڈیا کی زینت نہیں بنے بلکہ ان کی منگنی کے بھی بڑے چرچے رہیں ہیں۔ –

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.