علامہ اقبال یونیورسٹی کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والا گرفتار

 

اسلام آباد : علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والا شخص گرفتار کرلیا گیا، تفتیس شروع کردی گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق فون پر یونیورسٹی کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والا ملزم صابر شاہ اٹک کا رہائشی ہے، ملزم نے ملتان کے قریب جہانیاں کے علاقے سے فون کرکے دھمکی دی تھی۔

پولیس حکام نے کئی گھنٹے کی مسلسل کوشش کے بعد ملزم کو ٹریس کرکے فون سمیت گرفتار کرلیا، ملزم سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.