متحدہ دوبارہ سندھ حکومت کا حصہ بنے گی، رحمان ملک کی تصدیق

 

سینیٹ الیکشن نے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان فاصلے کم کر دئیے۔ دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی اتحاد جلد متوقع ہے۔ آصف علی زرداری اور الطاف حسین کے درمیان پھر رابطے کا بھی امکان ہے۔ دونوں جانب سے مذاکراتی کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ سابق وزیر داخلہ رحمان ملک بھی آج لندن روانہ ہوں گے جہاں وہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے ملاقات کریں گے جس کے پیش نظر اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران اہم پیش رفت کا امکان ہے۔ دنیا نیوز سے گفتگو میں رحمان ملک نے متحدہ کی دوبارہ سندھ حکومت میں شمولیت کی بھی تصدیق کی۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی کی قیادت نے مسلم لیگ ق اور فنکشنل لیگ کے رہنماؤں سے بھی رابطے کئے ہیں۔ –

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.