ڈاکٹر فاروق ستار اور عظیم فاروقی رابطہ کمیٹی میں شامل

 

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی لندن اور پاکستان کے اراکین نے سکروٹنی کمیٹی کی جانب سے دو مزید ناموں کو کلئیر قرار دیا ہے جن میں رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار اور رکن سندھ اسمبلی عظیم فاروقی شامل ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے سکروٹنی کمیٹی سے اتفاق کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کو رابطہ کمیٹی کی ممبر شپ پر بحال کرنے اور عظیم فاروقی کو ممبر کی حیثیت سے رابطہ کمیٹی میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ارکان کا شمار تحریک کے انتہائی سینئر اراکین میں ہوتا ہے۔ الطاف حسین نے سکروٹنی کمیٹی اور رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کر دی ہے۔ –

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.