Breaking News

ساتھ چلےتوساٹھ چالیس معاہدے پردیانتداری سےعمل ہوگا،زرداری

 

کراچی  /  لندن  :  سابق صدر آصف زرداری اور ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماؤں نے ایک بار پھر ساتھ چلنے پر اتفاق کرلیا، سینیٹ انتخابات اور دیگر قومی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

سیاست میں کچھ بھی حرف آخر نہیں ہوتا، شاید اسی وجہ سے ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی میں پھر دوریاں کم ہونے لگی، اور برف پگھل گئی۔ آصف زرادری نے رات گئے الطاف حسین کو فون کھڑکا دیا اور ایم کیوایم اعلامیے کے مطابق سابق صدر اور متحدہ قومی موومنٹ کے قائدکے درمیان سینیٹ انتخابات اور دیگر قومی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

دونوں کے درمیان ماضی کی تلخیوں، بدگمانیوں اور ناانصافیوں پر بھی بات چیت کی گئی، آصف زرداری بولے سندھ پر اردو بولنے والوں کا بھی سندھی بولنے والوں کے برابر کا حق ہے، صوبے کو مفاہمت کی بہت زیادہ ضرورت ہے، ساتھ چلنے کا دوبارہ معاہدہ ہوا تو ساٹھ اور چالیس فیصد کے طے شدہ معاہدے پر عملدرآمد ہوگا۔ دونوں رہ نماؤں نے سینیٹر رحمان ملک سمیت مفاہمت پر یقین رکھنے والے تمام افراد کے کردار کو سراہا۔

دونوں رہنماؤں کی علیک سلیک کے بعد گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے سینیٹر رحمان ملک نے ملاقات کی، اس موقع پر سینیٹ الیکنش اور سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی، مفاہمت کے لیے ماحول سازگار بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved