عمان : اردن ميں شہيد پائلٹ معاذ الکساسبہ کو خراج عقيدت پيش کرنے کیلئے ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے، ریلی میں پائلٹ اور شاہ کے حق میں خوب نعرے بھی لگائے گئے۔
دارالحکومت عمان ميں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور داعش کے ہاتھوں شہيد ہونے والے پائلٹ کو خراج عقيدت پيش کيا، لوگوں نے شہيد پائلٹ کی تصاوير تھام رکھی تھيں۔
مقررين نے اپنے خطاب ميں داعش کو دہشت گرد تنظيم قرارديا، داعش نے چند روز قبل اردن کے مغوی پائلٹ کو زندہ جلا ديا تھا۔
Leave a Reply