سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی تحقیقات عالمی ایجنسیوں سے کرائی جائے: الطاف

 

حیدرآباد: ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی جے آئی ٹی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرون ملک سے تفتیشی ٹیم منگوا کر تحقیقات کرائی جائے۔ ایم کیوایم ذمے دار ثابت ہوئی تو ہر سزا کے لیے تیار ہوں گے۔
الطاف حسین یونیورسٹی حیدرآباد کا سنگ بنیاد رکھنے کے سلسلے میں باغ مصطفیٰ گراؤنڈ حیدرآباد میں جشن منایا گیا۔

 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین بولے بیرون ملک سے ٹیم منگوا کر سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی تحقیقات کرائی جائے۔

 

الطاف حسین نے خبردار کیا کہ ایم کیوایم پر بلاجواز الزام تراشی کا سلسلہ بند کیا جائے۔

ایم کیوایم کے قائد نے کپتان کے دھرنے پر بھی تیر برسائے۔

الطاف حسین کا کہنا تھا کہ بارہ مئی کا واقعہ گہری سازش کا شاخسانہ تھا۔

 

انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کی حیثیت جعلی عاملوں سے زیادہ نہیں۔ ایم کیوایم کے وکلا الزام لگانے والوں کیخلاف مقدمہ درج کرائیں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.