سانحہ بلدیہ ٹائون کی تفتیش غیر ملکی ٹیموں سے کرائی جائے :الطاف حسین

 

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے سانحہ بلدیہ ٹائون پر تیار کی جانے والی جوائنٹ انوسٹی گیشن رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے اور سانحے کی غیر ملکی ٹیموں سے چھان بین کا مطالبہ کیا ہے ، لندن سے جاری ہونے والے ایک بیان میں ایم کیو ایم کے قائد نے کہا کہ سانحے کی ذمہ داری کسی ایک پارٹی پر ڈالنا غیر آئینی اقدام ہے اور ہم ایسے ہر اقدام کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ، الطاف حسین نے کہا کہ ماضی میں بھی ایسی ہی غلطیاں کی گئیں جس کی وجہ سے ملک دو ٹکڑے ہوگیا ، اس لئے انصاف کا تقاضہ ہے کہ فوری طور پر اس سانحے کی غیر ملکی ٹیموں سے چھان بین کرائی جائے تاکہ مظلوموں کو انصاف مل سکے اور ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دلائی جائے ۔ –

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.