سڈنی، آل راؤنڈر محمد حفیظ ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے

 

سڈنی : پاکستانی آل راونڈر محمد حفیظ انجیری کے باعث ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے۔

پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے، پریکٹس سیشن کے دوران گھٹنے اور پنڈلی پر گیند لگنے کی وجہ سے محمد حفیظ انجیری کا شکار ہوئے، اور ان کا میڈیکل ٹیسٹ کیا گیا، ٹیسٹ رپورٹس آنے کے بعد انجری کے باعث ڈاکٹرز نے محمد حفیظ کو 3 ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

ورلڈ کے آغاز سے قبل ہی پاکستان کرکٹ ٹیم کو ایک اور جھٹکا محمد حفیظ کی ٹیم سے باہر ہونے کی صورت میں لگا۔ ڈاکٹرز کی جانب سے محمد حفیظ کو تین ہفتے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے، ٹیم مینجمنٹ اور چیئرمین پی سی بی کو محمد حفیظ کی انجیری سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے ناصر جمشید کو محمد حفیظ کے متبادل کے طور پر قومی ٹیم میں شامل کرنے کا امکان تھا تاہم اظہر علی کو محمد حفیظ کی جگہ اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سلیکشن کمیٹی کی سفارش کے بعد چیئرمین پی سی بی حتمی منظوری دیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.