قومی کرکٹ ٹیم کو میگا ایونٹ سے قبل ایک اور بڑا دھچکا لگا ہے ، قومی ٹیم کے اوپنر محمد حفیظ بھی انجری کے باعث ورلڈ کپ سکواڈ سے آئوٹ ہوگئے ہیں ، قومی کرکٹ ٹیم کو میگا ایونٹ سے قبل ہی شدید مسائل کا سامنا ہے ، قومی ٹیم کے آف سپنر سعید اجمل بلا شبہ بائولنگ ایکشن ٹیسٹ میں کلیئر ہوچکے ہیں لیکن انہوں نے خود ہی ورلڈ کپ کھیلنے سے معذرت کر لی تھی ۔ اس کے علاوہ شاہد آفریدی نے بھی بیان دیا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی میگا ایونٹ میں تیاری ایسی نہیں ہے جیسی میگا ایونٹ میں ہونی چاہئے تھی ۔ ڈاکٹروں نے محمد حفیظ کا چیک اپ کر کے انہیں تین ہفتے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے ۔ قومی ٹیم مینجمنٹ بھی ان خبروں سے شدید پریشان ہے اور اب ہنگامی بنیادوں پر قومی ٹیم کو پاکستان سے نیا اوپنر بلوانا ہوگا یا پھر شاہد آفریدی کو ہنگامی بنیادوں پر احمد شہزاد یا سرفراز احمد کے ساتھ اوپننگ کی اضافی ذمہ داری سونپی جائے گی ، –

Leave a Reply