نئی دلی انتخابات، ایگزٹ پول میں ’’ عام آدمی پارٹی ‘‘ کو برتری حاصل

 

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دلی کی ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں شام 6 بجے تک 63 فیصد سے زائد ووٹ پڑے۔ ایگزٹ پول کے مطابق نئی دلی کے سابق وزیر اعلی ارویند کجری وال کی ’’ عام آدمی پارٹی ‘‘ کو 41 فیصد بھارتیہ جنتا پارٹی کو 37 فیصد اور سونیا گاندھی کی جماعت ’’ کانگریس ‘‘ 15 فیصد برتری کیساتھ تیسرے نمبر پر ہے ۔ حکومت بنانے کے لیے 70 رکنی اسمبلی میں 36 نشستیں حاصل کرنا لازمی ہے۔ سرکاری نتائج کا اعلان 10 فروری کو کیا جائے گا ۔ –

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.