نئی دہلی انتخابات، عام آدمی پارٹی نے میدان مار لیا

 

نئی دہلی : نئي دہلي کے ریاستی انتخابات ميں عام آدمي پارٹي نے ميدان مار ليا۔ وزيراعظم نريندر مودي کي جماعت دوسرے نمبر پر رہي۔

دہلي ميں دوبارہ عام آدمي کے راج کا امکان ہے جہاں اروند کيجروال کي سرکار بی جے پی کے مقابلے میں زیادہ سیٹیں حاصل کرچکی ہے۔ جي ہاں دہلي والوں نے عام آدمي پارٹي پر دوبارہ اعتماد کا اظہار کرديا، وزير اعظم نريندر مودي کي جماعت منہ تکتي رہ گئي۔

نئي دہلي کي رياستي اسمبلي کي ستر نشستوں کے ليے  چھ سو تہتر اميدوار ميدان ميں نکلے تھے ۔ ايک کروڑ تيس لاکھ ووٹرز ميں سے  سڑسٹھ فيصد ووٹرز نے اپنا حق رائے دہي استعمال کيا۔ انتخابي جائزوں کے مطابق عام آدمي پارٹي  38 بي جے پي 29 جبکہ کانگريس تين نشستيں ہي حاصل کر پائے گي  سرکاري نتائج کا اعلان منگل کو ہوگا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.