ورلڈ کپ وارم اپ میچ، پاکستان نے بنگلہ دیش کو 3 وکٹ سے شکست دیدی

 

سڈنی : ورلڈ کپ وارم اپ میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی، صہیب مقصود نے ناقابل شکست 93 رنز بنا کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ٹیم نے 247 رنز کا ہدف 11 گیندوں قبل 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، صہیب مقصود نے 90 گیندوں پر 93 رنز کی ناقابل شکست جارحانہ اننگز کھیلی جس میں 9 چوکے اور 2 چھکے بھی شامل تھے۔

پاکستانی اوپنرز بنگلہ دیش کیخلاف کوئی کمال نہ دکھاسکے اور محض 8 رنز پر احمد شہزاد ایک اور سرفراز احمد 5 رنز پر پویلین لوٹ گئے، یونس خان 25، حارث سہیل 39، عمر اکمل 39، مصباح الحق 10 اور شاہد آفریدی 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بنگلہ دیشی بولرز میں مشرفی مرتضیٰ اور تسکین احمد نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، روبیل حسین، شکیب الحسن اور محمود ایک ایک وکٹ لی۔

اس سے قبل بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، بنگال ٹائیگرز 49.5 اوورز میں 246 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، محمود اللہ 83 اور تمیم اقبال 81 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، شکیب الحسن نے 31 رنز کی اننگز کھیلی۔

گرین شرٹس کی جانب سے محمد عرفان نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، یاسر شاہ 2، وہاب ریاض اور سہیل خان ایک ایک وکٹ لے سکے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.