Breaking News

پی ٹی آئی سربراہ عمران خان کی متحدہ کے قائد الطاف حسین پر کڑی تنقید

 

اسلام آباد : پی ٹی آئی سربراہ عمران خان ایم کیو ایم کے قائد پر برس پڑے، کہتے ہیں الطاف حسین سے جان چھڑانے کا وقت آگیا، نوازشریف مصلحت چھوڑیں، فوج بھی اپنی پوزیشن واضح کرے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ زہرہ شاہد، ولی بابر کو ایم کیو ایم کے لوگوں نے قتل کیا، وہی بلدیہ ٹاؤن فیکٹری میں 250 سے زائد لوگوں کے قاتل ہیں، کپتان نے حکومت سے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے ملزمان کو برطانیہ کے حوالے کرنے کا بھی مطالبہ کردیا۔

اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ بنی گالہ میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اپنی نیوز کانفرنس میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا، کپتان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین سے جان چھڑانے کا وقت آگیا ہے، آئندہ کسی ایسے فورم پر نہیں بیٹھیں گے جہاں ایم کیو ایم ہو، لندن میں الطاف حسین کیخلاف مقدمہ درج کرائیں گے، نواز شریف حکومت ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے ملزمان کو برطانیہ کے حوالے کرے۔

پی ٹی آئی سربراہ نے کہا کہ ایم کیو ایم خود کو مسلح لوگوں سے علیحدہ کرے، بھتے کیلئے بلدیہ فیکٹری میں آگ لگوائی گئی، سانحہ بلدیہ پر ایم کیو ایم کیخلاف برطانوی حکومت کو خط لکھ رہے ہیں، نواز شریف کی ذمہ  داری ہے سانحہ بلدیہ ٹاؤن سے متعلق جے آئی ٹی کی رپورٹ پر کارروائی کرائیں، سیاسی جماعتوں کے مسلح ونگ ختم کئے بغیر کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا خاتمہ نہیں ہوگا، ایم کیو ایم کے تمام لوگ قاتل نہیں، بہت سے اچھے لوگ بھی پارٹی کا حصہ ہیں، عظیم طارق کے بیٹے نے کہا والد کو مارنے والوں نے ہی شام میں ان کا جنازہ اٹھایا۔

کپتان نے لگے ہاتھوں وفاقی حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا، بولے کہ دہشت گردی سے لڑنے کیلئے دھاندلی کے باوجود کڑوا گھونٹ پیا، ہر قسم کے دہشت گردوں سے مقابلے کا وقت آگیا، جو دہشت گرد ہو اس کیخلاف کارروائی ہونی چاہئے، نواز شریف بھرپور ایکشن لیں، اے پی سی کا کوئی فائدہ نہیں، اب حل چاہئے، دہشت گردی کا ہر کیس فوجی عدالت میں چلانا چاہئے، سانحہ بلدیہ اور ماڈل ٹاؤن کیس فوجی عدالت بھیجے جائیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved