الطاف حسین کےغیرشائستہ الفاظ،پی ٹی آئی کاملک گیراحتجاج کااعلان

 

لاہور   :   پاکستان تحریک انصاف نے کل الطاف حسین کے نازیبا الفاظ اور غیر شائستہ جملوں کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے، پارٹی قیادت کی ہدایات کے مطابق کارکن اور عوام پر امن احتجاج ریکارڈ کرائیں۔

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسين کے نامناسب الفاظ اور بيان کیخلاف پی ٹی آئی نے کل ملک گير احتجاج کا اعلان کیا ہے، پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کل تمام اضلاع اور تحصیلوں ميں پريس کلبز کے سامنے الطاف حسین کے بیان کے خلاف مظاہرے ہوں گے۔

ملک گیر احتجاج کیلئے عمران خان نے خواتين ونگ کی صوبائی اور ضلعی صدور سے رابطہ کیا ہے، چیئرمین کی جانب سے الطاف حسين کے بيان پر پُرامن احتجاج ريکارڈ کرانے کی ہدايت کی گئی ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.