الطاف حسین کے بیان پر غصہ ٹھنڈا نہیں ہوا،عمران خان

 

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے غیر مناسب بیان پر غصہ ٹھنڈا نہیں ہوا ہے، جو باتیں اور الفاظ  انہوں نے خواتین کیلئےاستعمال کیے، اس پر انہیں شرم آنی چاہیئے۔

بنی گالا کے باہر  میڈیا سے گفت گو میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے، آگے دیکھیں کیا کیا ہوتا ہے، الطاف حسین کی جانب سے غیر شائستہ جملوں پر کپتان نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ابھی غصہ ٹھنڈانہیں ہوا،ایم کیوایم کوبھرپورجواب دوں گا۔

عمران خان نے کہا کہ سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں، ایک دو دن میں  کراچی جارہاہوں، الطاف حسین لندن میں بیٹھ کر لوگوں کو دھمکیاں دے رہے ہیں، قیموں میں اضافے اور ٹیکسوں سے متعلق عمران کان کا کہنا تھا کہ دھرنے ختم ہوتے ہی حکومت نے عوام پر ٹیکسوں کی بارش کردی، دنیا میں  پیٹرول کی قیمت کم ہو رہی ہے اور یہاں حکومت عوام کا خون چوس رہی ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.