رابرٹ پیٹنسن کو دیکھ کر پرستار رو پڑے

 

برلن   :   ہالی ووڈ اسٹار رابرٹ پیٹنسن نے برلن فلم فیسٹیول کو چار چاند لگا دیئے، فیورٹ اسٹار کو دیکھ کر کچھ پرستاروں کی آنکھیں چھلک پڑیں۔

وہ آیا، اس نے دیکھا اور سب کو دیوانہ بنا دیا۔ برلن فلم فیسٹیول میں لائف کا پریمیئر ہوا تو ریڈ کارپٹ پر رابرٹ پیٹنسن کی انٹری نے آگ لگا دی، مداح تو اپنے فیورٹ اسٹار کو دیکھ کر جیسے پگلاہی گئے۔

لڑکیوں کی آنکھوں سے آنسو جیسے رکنے کا نام نہیں لے رہے تھے، رابرٹ پیٹنسن نے مداحوں کو آٹو گراف دیئے کچھ کے ساتھ سیلفی بھی بنائی، فلم پر بات کی اور ہال میں چل دیئے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.