سعید اجمل کو انگلش کلب کی پیشکش

 

ووسٹر شائیر :   انگلش کلب ووسسٹر شائیر نے جادوگر اسپینر سعید اجمل کو دوبارہ معاہدے کی پیش کش کردی، سعید اجمل کا بولنگ ایکشن غیر قانونی ہونے پر انگلش کلب نے معاہدہ ختم کردیا تھا۔

آئی سی سی کی جانب سے بولنگ ایکشن کلیئر ہونے پر ووسٹر شائیر  کرکٹ کلب نے دوسرا اور تیسرا کے ماہر جادوگر اسپینئر سعید اجمل کو دوبارہ کلب کی جانب سے کھیلنے کی پیش کش کردی، ووسٹر شائیر کلب کے ڈائیریکٹر   اسٹیو  روڈز  نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سال 2015 کیلئے سعید اجمل سے دوبارہ معاہدہ کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

کلب ڈائیریکٹر کے مطابق سعید اجمل نے بھی دوبارہ ووسٹر شائیر کلب کیساتھ  کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.