چوہدری سرور کی پی ٹی آئی کا صدر بننے سے معذرت، پارٹی میں شمولیت

 

اسلام آباد : سابق گورنر  پنجاب چوہدری محمد سرور نے پاکستان تحریک انصاف کا صدر بننے سے معذرت کرلی، عمران خان انہیں پی ٹی آئی کا صدر بنانا چاہتے تھے، یہ سیٹ جاوید ہاشمی کے جانے کے بعد سے خالی تھی۔

پی ٹی آئی قیادت ، چیئرمین عمران خان اور سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور  کے ہمراہ اسلام آباد میں  پریس کانفرنس کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ سابق گورنر پنجاب کو تحریک انصاف کا صدر بننے کی پیشکش کی گئی تھی، تاہم انہوں نے پارٹی عہدہ قبول کرنے سے معذرت کرلی۔ عمران خان انہیں پی ٹی آئی کا صدر بنانا چاہتے تھے، تاہم وہ بحیثیت پارٹی ممبر کام کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری سرور کو کوئی بھی عہدہ آئینی طریقے سے دیں گے، تحریک انصاف کی تنظیم سازی پرغورکاوقت آگیا، نیشنل کونسل اورسی ای سی جلدتشکیل پائیں گی۔ اس موقع پر موجود شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چوہدری سرورنےاپنےبل بوتےپرعزت اورشہرت کمائی، چوہدری سرورحکمرانوں سےمایوس ہوئےہیں، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ایک سمندراورسونامی بنتی جارہی ہے، میں نےچوہدری سرورکوپی ٹی آئی شمولیت کی دعوت دی۔

واضح رہے کہ سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ، جس کس باضابطہ اعلان آج کیا گیا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.