Breaking News

بیس مقدمات فوجی عدالتوں کو منتقل کردیئے گئے ہیں،وزیرداخلہ

 

اسلام آباد    :    وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ سولہ جون سے شروع ہونے والے آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی، دہشت گردوں کی سرکوبی کیلئے بیس مقدمات فوجی عدالتوں میں منتقل کردیئے گئے ہیں، وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت اب تک بارہ ہزار افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کے دوران وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اپنی سیکیورٹی اور آزادی سے زیادہ کوئی چیز پیاری نہیں، یہ ملک پندرہ سال سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے، ہم نے ہر طرح سے دہشت گردوں کو راہ راست پر آنے کا موقع دیا، مگر دہشت گردوں نے ہمارے مذاکرات کا جواب دھماکوں اور خودکش حملوں سے دیا۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے اقتدار میں آکر افہام و تفہیم سے مسئلے کے حل کی کوششیں کی، ملکی تاریخ میں پہلی بار سویلین حکومت نے مذاکرات کیے، حکومت سے مذاکرات کے باوجود دہشت گردوں نے حملے نہ روکے، حکومت کی نیک نیتی کا جواب خودکش دھماکوں سے دیا گیا، ایک طرف جنگ بندی تو دوسری طرف حملے کیے گئے، جب پیمانہ لبریز ہوا اور دہشت گردوں نے کراچی ایئرپورٹ پر حملہ کیا تو ان کی سرکوبی کیلئے سولہ جون کو آپریشن کا آغاز کیا گیا، ضرب عضب کی وجہ سے دہشت گردوں کی کارروائیوں میں کمی واقع ہوئی، دہشت گردوں کی بڑی تعداد سرحد کی دوسری طرف فرار ہوگئی، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تمام ادارے کردار ادا کر رہے ہیں، ملک کیخلاف ہتھیار اٹھانے والوں کیلئے فوجیں عدالتیں قائم کی گئیں، حالت جنگ میں ہونے کی بنیاد پر فوجی عدالتیں قائم کی گئیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ 10کروڑ موبائل فون سمز غیر تصدیق شدہ ہیں، 3کروڑ سے زائد موبائل سمز کی تصدیق ہوچکی ہے، غیر تصدیق شدہ سمز کی بندش سے دہشت گرد کارروائیوں کا خاتمہ ہوگا، کالعدم تنظیموں سے متعلق چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ نے177دہشت گرد تنظیموں کو کالعدم قرار دیا، جس میں سے دس تنظیمں پاکستان کی ہیں، پاکستانی قانون کے مطابق60تنظیمیں کالعدم ہیں۔،

کالعدم تنظیموں اور نفرت انگیز تقاریر سے متعلق وزیر داخلہ نے اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ جلد حکومت کالعدم تنظیموں سے متعلق واضح پالیسی کا اعلان کریگی، وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت نفرت اور اشتعال انگیر تقاریر پر بھی پابندی ہوگی، ملک بھر میں اب تک اشتعال انگیز تقاریر کرنے پر 3265 کیسز درج کیے چاچکے ہیں، جب کہ دو سو پینتالیس ایف آئی آر  اس مقدمے میں درج کی گئی ہیں، نیشل ایکشن پلان کے تحت ملک بھر میں اب تک سولہ ہزار سے زیادہ آپریشن کیے گئے ہیں، جب کہ 12 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا، انٹیلی جنس کی بنیاد پر اب تک پانچ سو کامیاب آپریشن کیے گئے۔ پالیسی بیان میں وفاقی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے طول و عرض میں سوائے سیکیورٹی ایجنسیز کے کسی کو اسلحہ کی نمائش کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ایسا کرنے والوں کی فوری طور پر 1717 پر اطلاع دی جائے۔

بیان کے آخر میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر کچی آبادیوں میں سرچ آپریشن کیے جا چکے ہیں، ملک بھر میں140 افراد کو دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا، قومی لائحہ کی روز تشہیر نہیں کی جاسکتی، تمام صوبوں کی دہشت گردی کیخلاف کارروائیوں قابل تعریف ہیں، انہوں نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام انٹیلی جنس اداروں میں مربوط رابطہ ہیں، جو ایک دوسرے سے تعاون کیساتھ کام کر رہے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved