اتحاد ٹاؤن میں ٹینکر نے 3 بچوں کو کچل ڈالا

 

کراچی : اتحاد ٹاؤن میں المناک حادثہ پیش آیا،  واٹر ٹینکر نے گلی میں کھیلنے والے ایک ہی گھر کے 3 بچوں کو کچل ڈالا، پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹینکر قبضے میں لے لیا۔

کراچی کے اتحاد ٹاؤن عابد آباد میں المناک حادثے نے 3 معصوم کلیاں مسل دیں، بے قابو واٹر ٹینکر نے گلی میں کھیلتے 3 بچوں کو روند ڈالا اور دکان میں گھس گیا۔

دل دہلا دینے والے حادثے نے ایک ہی گھر کے 8 سالہ عثمان، 6 سالہ عبدالباسط اور 6 سالہ مریم کی زندگیوں کے چراغ گل کردیئے، علاقہ مکین کہتے ہیں کہ پانی کی قلت کی وجہ سے واٹر ٹینکر روز آتا ہے اور حادثات معمول ہیں لیکن اس حادثے نے سب ہی کو افسردہ کردیا۔

واقعے میں جاں بحق بچوں کی میتیں سول اسپتال پہنچائی گئیں، پولیس کے مطابق واٹر ٹینکر کے بریک فیل ہونے کی وجہ سے حادثہ ہوا، ڈرائیور فقیر زادہ کو پولیس نے گرفتار کرکے ٹینکر قبضے میں لے لیا ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.