اراکین اسمبلی کے رشتہ داروں کو سینیٹ ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ کرلیا، شاہ محمود قریشی

 

اسلام آباد : شاہ محمود قریشی کہتے ہیں پی ٹی آئی شفاف انتخابات کی خواہشمند ہے، ایم این اے اور ایم پی ایز کے رشتہ داروں کو ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا، روٹھنے منانے کی سیاست سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ شکارپور میں عمران خان کا گرم جوشی سے استقبال کیا گیا، سندھ کے باسیوں کی محرومی کا احساس ہے، سانحہ شکارپور متاثرین نے امداد نہیں ایکشن کا مطالبہ کیا۔

وہ کہتے ہیں کہ تحریک انصاف شفاف انتخابات کی خواہش مند ہے، الیکشن کے وقت پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم پر تنقید کرتی ہے، پی پی سندھی ثقافت کو سیاست میں استعمال کرتی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ پی ٹی آئی نے سینیٹ انتخابات میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے رشتہ داروں کو ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، 131 درخواستیں آئیں، امیدوار کو سنا اور شارٹ لسٹ کیا، روٹھنے منانے کی سیاست سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.