سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی جے آئی ٹی بے بنیاد ہے، متحدہ

 

کراچی : ايم کيو ايم نے سانحہ بلديہ ٹاؤن پر جے آئی ٹی رپورٹ کو بے بنياد قرار ديديا، فروغ نسيم کہتے ہيں جوڈيشل کميشن نے واقعے کو شارٹ سرکٹ کا نتیجہ قرار ديا تھا۔

سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے ملزم کی جے آئی ٹی رپورٹ کو ایم کیو ایم نے ايک بار پھر بے بنیاد قرار دیدیا، الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو ميں بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ پولیس رپورٹ ہے، جس کی قانونی کوئی اہمیت نہیں۔

فروغ نسیم نے یہ بھی کہا کہ تحريک انصاف کے رہنماء اسد عمر نے دعویٰ کیا کہ ان کے بھائی زبیر سے ایم کیو ایم نے بھتہ مانگا، جو غلط ثابت ہوا۔

ايم کيو ايم کے رکن سندھ اسمبلی رؤف صدیقی کا کہنا تھا کہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن پر اپنی عدالتیں لگانے اور سزائیں دینے کا سلسلہ بند ہونا چاہئے۔

متحدہ کے رہنماؤں نے مزيد کہا کہ سانحہ  بلدیہ ٹاؤن کی جے آئی ٹی رپورٹ پر میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.