پشاور کا زخمی طالبعلم احمد نواز علاج کیلئے برطانیہ روانہ

 

اسلام آباد : پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہونے والا طالب علم احمد نواز علاج کیلئے برطانیہ روانہ ہوگیا۔

زخمی طالب علم احمد نواز کے ہمراہ ان کے والد، والدہ اور چھوٹا بھائی لندن گئے ہیں، ان کا لندن میں قیام 6 ماہ سے زائد رہے گا، احمد کے علاج کیلئے وزیراعظم کی ہدایت پر کوئن میری اسپتال میں 2 لاکھ پاؤنڈ جمع کرائے گئے ہیں۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں احمد نواز کے والد محمد نواز نے کہا کہ ان کا بیٹا علاج کے بعد واپس اسی اسکول میں تعلیم مکمل کرے گا، احمد کی خواہش ہے کہ وہ پاک فوج میں شامل ہو، ہم دہشت گردوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں، اگر سانحہ پشاور میں ان کا بیٹا شہید بھی ہوجاتا تو انہیں کوئی غم نہیں تھا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.