Deprecated: Function create_function() is deprecated in /home/baadban/public_html/wp-includes/plugin.php on line 484

پی ٹی آئی کا دہشت گردی اور فرقہ واریت کیخلاف کل کراچی میں لانگ مارچ کا اعلان

Deprecated: Function create_function() is deprecated in /home/baadban/public_html/wp-includes/plugin.php on line 484

Deprecated: Function create_function() is deprecated in /home/baadban/public_html/wp-includes/plugin.php on line 484

Deprecated: Function create_function() is deprecated in /home/baadban/public_html/wp-includes/plugin.php on line 484

شکارپور : عمران خان کہتے ہیں کہ فرقہ واریت کے ذریعے مسلسل لوگوں کو مارا جارہا ہے، نواز شريف اور آصف زرداری اپنے غیر دورے ختم کريں، کسی مسلح گروپ کو ملک ميں پھيلنے کی اجازت نہيں ہونی چاہئے، وزیراعظم کو مکمل مينڈيٹ ديا، بتایا جائے کتنے لوگوں کیخلاف کارروائی ہوئی، پی ٹی آئی نے کل کراچی میں تمام مسالک کے علماء کے ساتھ وزیراعلیٰ ہاؤس تک لانگ مارچ کرنے کا اعلان کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے شکار پور دھماکے کے متاثرین سے امام بارگاہ کربلا معلیٰ میں ملاقات کی، پی ٹی آئی رہنماء نے شہداء کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا، اس موقع پر شاہ محمود قریشی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

سومرو ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیف کا کہنا تھا کہ مسلسل فرقہ واریت کے ذریعے لوگوں کو مارا جارہا ہے، جب تک پولیس ٹھیک نہیں کریں گے یہ جنگ چلتی رہے گی اور ملک میں امن نہیں آسکتا، پولیس کا سیاسی مقاصد کیلئے استعمال بند ہونا چاہئے، صوبائی حکومتيں تعزیت اور معاوضہ دینے کی ڈرامے بازیاں بند کریں۔

پی ٹی آئی نے دہشت گردی اور فرقہ واریت کیخلاف کل کراچی میں وزیراعلیٰ ہاؤس تک لانگ مارچ کا اعلان کیا، عمران خان نے مارچ کی مکمل حمايت کردی، وہ کہتے ہیں کہ اندرون سندھ کا حال ديکھ کر افسوس ہورہا ہے، پيسہ انسانوں پر نہيں لگ رہا، بلدياتی انتخابات کيوں نہيں کروائے جارہے، سندھ کے لوگوں کو پيغام ديتا ہوں سندھ ہماری ترجيح ميں شامل ہے، صوبے سے نئے لوگوں کو سامنے لائيں گے۔

کپتان نے مزید کہا کہ جن علاقوں ميں دہشتگرد ہيں وہاں کے تھانوں کو معلوم ہے، نواز شريف اور آصف زرداری اپنے غیر ملکی دورے ختم کريں، کسی مسلح گروپ کو ملک ميں پھيلنے کی اجازت نہيں ہونی چاہئے، وزیراعظم کو مکمل مينڈيٹ ديا، بتائیں کتنے لوگوں کیخلاف کارروائی ہوئی، پورے پاکستان ميں مسلح گروپ پھر رہے ہيں جہاں جس کو چاہا مار ديا، مجرموں کو سزا نہيں ملے گی تو جرم کيسے ختم ہوگا۔

پی ٹی آئی سربراہ کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں سیاستدانوں کی قیمتیں لگتی ہیں، عوام ضمير بيچنے والوں کے گھروں کا گھيراؤ کریں، صاف شفاف انتخابات کیلئے دھرنا ديا، ثابت کريں گے کہ آر اوز نے نتائج تبديل کئے۔

عمران خان نے ایک بار پھر ایم کیو ایم کے قائد پر تنقید کی، بولے کہ الطاف حسين نے معافی مانگی ہے، ايم کيو ايم کے پڑھے لکھے لوگ پارٹی سے عليحدہ ہوجائيں، لندن سے بيٹھ کر پارٹی نہيں چلتی، ايم کيو ايم اور پيپلز پارٹی کے لوگ پس رہے ہيں۔

شاہ محمود قریشی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے حکومت کا ساتھ ديا، شکارپور ميں کوئی فرقہ واريت نہيں، وزيراعلیٰ سے ورثاء نے دہشت گردوں کو پکڑنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ خون کا سودا نہيں کرنا چاہتے، شہداء کے لواحقین سندھ حکومت کے ساتھ مذاکرات سے مطمن نہيں۔

Deprecated: Function create_function() is deprecated in /home/baadban/public_html/wp-includes/plugin.php on line 484

Deprecated: Function create_function() is deprecated in /home/baadban/public_html/wp-includes/plugin.php on line 484

Deprecated: Function create_function() is deprecated in /home/baadban/public_html/wp-includes/plugin.php on line 484

Deprecated: Function create_function() is deprecated in /home/baadban/public_html/wp-includes/plugin.php on line 484

Be the first to comment

Deprecated: Function create_function() is deprecated in /home/baadban/public_html/wp-includes/plugin.php on line 484

Leave a Reply

Deprecated: Function create_function() is deprecated in /home/baadban/public_html/wp-includes/plugin.php on line 484

Your email address will not be published.