ئی ایس پی آر کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کا جی ایچ کیو میں پرتپاک استقبال کیا گیا۔ چینی وزیر خارجہ یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور احترام میں کچھ دیر خاموش کھڑے رہے بعد میں چین کے وزیر خارجہ نے جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی دفاعی تعلقات اور سیکیورٹی میں تعاون بڑھانے پر بھی بات کی گئی۔ چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کو سراہا ۔ ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے اعلی سحطح کے وفود کے درمیان بھی مذاکرات ہوئے۔ – 

Leave a Reply