سینیٹ انتخابات کیلئے اہل امیدواروں کو ہی ٹکٹ دیئے گئے، پرویز رشید

 

لاہور : وزير اطلاعات پرويز رشيد کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے اہل امیدواروں کو ہی سینیٹ کے ٹکٹ دیئے ہیں، پیراشوٹ سے اترنے والا کوئی امیدوار پارٹی کی فہرست میں نہیں، عمران خان لندن میں باریاں لینے والوں کو پارٹی میں شامل کررہے ہیں۔

وفاقی وزير اطلاعات پرويز رشيد سينیٹ کے انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے اليکشن کميشن پہنچے، ميڈيا سے گفتگو کی تو مرکز اس بار بھی عمران خان ہی تھے، انہوں نے کہا کہ مسلم ليگ ن پر بارياں لينے کا الزام لگانے والے عمران خان اب ان لوگوں کو پارٹی ميں شامل کررہے ہيں جہنوں نے لندن ميں بارياں ليں۔

پرويز رشيد نے کہا کہ عمران خان نے جو الزام کنٹینر پر لگائے وہ لکه دیں ہم اسی وقت کمیشن بنانے کیلئے تیار ہيں، این اے 122 سے متعلق جو فیصلہ آئے فريقين کو اس کا احترام کرنا چاہئے۔

وفاقی وزير اطلاعات نے کہا کہ سینیٹ ارکان پر الزام لگايا جاتا ہے کہ اہلیت پر منتخب نہيں ہوتے، مسلم لیگ ن کی کوشش ہے کہ پارلیمانی تجربہ رکھنے والوں کو سینیٹ میں نمائندگی کا حق دیا جائے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.