Breaking News

پاکستانی شاہینوں کی بھارتیوں سے نمٹنے کیلئے دھواں دھار پریکٹس

 

ایڈیلیڈ : ورلڈ کپ کے بڑے مقابلے کيلئے شاہینوں کی تیاریاں جاری ہیں، ایڈیلیڈ میں پریکٹس سیشن میں ٹیم آج کئی گھنٹے مصروف رہی، کل دوسرے پریکٹس سیشن میں کھلاڑی تربیت کے مزيد مرحلوں سے گزریں گے۔

میچ بڑا ہے تو تیاریاں کیوں کم ہوں، ورلڈ کپ میں دھماکا دار انٹری ڈالنے کی دھواں دھار تیاریاں شاہینوں نے شروع کردیں، ایڈیلیڈ میں پاکستان کا پہلا جوڑ ہی بھارت سے پڑے گا۔

روایت بدلنے کیلئے کھلاڑیوں نے پریکٹس سیشن میں کوئی کمی نہیں چھوڑی، بولرز نے اسپیڈ بڑھائی، باؤنسر پر بھی ہاتھ صاف کیا، بلے بازوں کو کوچز نے شارٹ بال سے بچنے کی ٹپس دیں، کوئی کیچ نہ چھوٹے، سورماؤں کے خلاف فیلڈنگ کا فول پروف پلان بنایا گیا۔

کپتان مصباح نے بھی میلبورن سے واپسی کے بعد آرام نہیں کیا، ہر کھلاڑی پریکٹس سیشن میں مصروف رہا، کل بھی پریکٹس سیشن میں کھلاڑی صلاحتیں بڑھائیں گے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved