اس دفعہ بھارت کو شکست دیکرتاریخ بدل دینگے،مصباح پرعزم

 

ایڈیلیڈ   :   قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان انشااللہ اس بار بھارت کو شکست دے گا۔

آسٹریلوی شہر ایڈیلیڈ میں کل گھمسان کا رن پڑنے کو ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ کے دنگل پر دونوں جانب جنون اور جوش عروج پر ہے، اہم اور سنسنی خیز میچ سے قبل میڈیا سے گفت گو قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ تاریخ ایک نہ ایک دن بدلتی ہے، اس بار ٹیم تاریخ بدل دے گی، مصباح کا کہنا تھا کہ ٹیم پر بھارت کے خلاف میچ کا کوئی پریشر نہیں، بھارت کے خلاف وکٹ دیکھ کر فائنل الیون بنائیں گے۔

انہوں نے اس عزم اور امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ بدلتی رہتی ہے اور انشااللہ اس دفعہ بھارت کو شکست دیکر تاریخ بدلیں گے۔ 

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.