سانحہ بلدیہ ٹائون کی سماعت 21 فروری تک ملتوی کر دی گئی

 

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ نوشابہ قاضی کی عدالت میں سانحہ بلدیہ ٹائون کے مقدمے کی سماعت ہوئی ۔ پراسیکیوٹر کی جانب سے گواہوں کی دو فہرستیں پیش کی گئیں ۔ ایک فہرست میں گواہوں کی تعداد 870 اور دوسری فہرست میں گواہوں کی تعداد 900 ظاہر کی گئی ہے ۔ عدالت نے پراسیکیوٹر سے کہا کہ پہلےگواہوں کی تعداد طے کرلیں کہ ان کی تعداد کیا ہے اور ملزمان کے وکیل کو گواہوں کی فہرست فراہم کر دیں ۔ فیکٹری مالکان عدالت میں پیش نہیں ہوئے ، ان کی جانب سے درخواست دی گئی کہ ہمیں حاضری سے مستثنیٰ قرار دیا جائے ۔ عدالت نے سماعت 21 فروری تک ملتوی کر دی ۔ سندھ ہائیکورٹ نے ایک سال میں مقدمے کی سماعت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ –

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.