حیدرآباد:شالیمار ایکسپریس کو حادثہ ، کئی مسافر زخمی –

 

حیدرآباد میں شالیمار ٹرین حادثے کا شکار ہو گئی ، ٹرین کی چھ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں ، اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والی بدقسمت ٹرین کراچی سے مسافروں کو لے کر لاہور آرہی تھی کہ حیدرآباد کے قریب اس کی چھ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں ، ٹرین پٹڑی سے اترنے سے کئی مسافر معمولی زخمی ہوئے اور انہیں طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ، امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں اور انہوں نے امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں –

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.