وزیراعظم نواز شریف بھی قومی ٹیم کی فتح کے لئے دعا گو

 

وزیر اعظم نواز شریف نے قومی کرکٹ ٹیم کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم بھارت کے خلاف میچ میں اپنی ٹیم کی کامیابی کے لئے دعا گو ہے اور مشکل میچ میں کامیابی کی توقع رکھتی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں اپنی ٹیم کی صلاحتیوں پر مکمل اعتماد ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم پہلے بھی قوم کو کئی فتوحات کی خوشیاں دے چکی ہے۔ امید ہے اس دفعہ بھی قومی پرچم بلند ہو گا۔ نواز شریف نے کہا کہ قومی ٹیم کا مورال بلند ہونا چاہئے۔ کامیابی کے لئے ٹیم کو کھیل کے تمام شعبوں میں بہترین کارکردگی دکھانا ہو گی –

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.